ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس کو لے کر اکھلیش یادو نے دیا بڑا بیان

لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس کو لے کر اکھلیش یادو نے دیا بڑا بیان

Tue, 05 Mar 2019 22:57:04    S.O. News Service

لکھنؤ،05 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے مہاگٹھ بندھن میں کانگریس کی صورتحال کو لے کر اکھلیش یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ لکھنؤ میں سابق وزیر اعلی نے کہا کہ کانگریس پہلے بھی ہمارے ساتھ تھی اور اب بھی ہمارے ساتھ ہی ہے۔ایسے میں کانگریس کا ہم سے الگ ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔انہوں نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ آپ یہ بار بار کیوں پوچھتے ہیں کہ کانگریس ساتھ آئے گی یا نہیں؟ میں آپ سے ایک بار پھر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کانگریس ہمارے ساتھ ہے، وہ اتحاد کا حصہ ہے۔اس بار کے لوک سبھا کے انتخابات میں کانگریس اتحاد میں رہتے ہوئے دو سیٹوں پر لڑے گی۔اکھلیش یادو نے آر ایل ڈی کی سیٹوں کا بھی اعلان کیا۔اکھلیش یادو نے اتحادی پارٹی آر ایل ڈی کو لے کر بھی تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آر ایل ڈی کو اس انتخاب میں تین سیٹ دے رہے ہیں۔اس اعلان کے بعد آر ایل ڈی کے رہنما جینت چودھری نے کہا کہ آر ایل ڈٹی اتر پردیش میں تین لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ آر ایل ڈی اتر پردیش میں ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد میں شامل ہوگی۔ہمارے کارکن انتھک محنت کریں گے، تاکہ ریاست کی ہر سیٹ پر اتحاد کی جیت کو یقینی بنایا جاسکے۔غور طلب ہے کہ اس سال جنوری میں ایس پی۔بی ایس پی نے یوپی میں اتحاد کرتے ہوئے کانگریس کو اپنے ساتھ لینے سے انکار کر دیا تھا۔اس دوران ایس پی سپریمو اکھلیش یادو اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے سے انہیں سیٹوں کا نقصان ہوگا۔ایس پی۔بی ایس پی اتحاد میں کانگریس کو ساتھ نہ رکھنے پر مایاوتی نے کہا تھا کہ بی جے پی کی طرح ہی کانگریس کی پالیسیاں بھی کرپٹ ہیں۔بی جے پی اور کانگریس دونوں کے دور حکومت میں کرپشن ہوئے۔کانگریس اور بی جے پی دونوں کی پالیسی ایک جیسی ہی بدعنوان ہے اور کانگریس کے ساتھ جانے پر بی ایس پی کو ووٹ شیئر میں نقصان ہوتا ہے۔ایس پی۔بی ایس پی کو کانگریس کے ساتھ جانے سے کوئی خاص فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔


Share: